ملک میں دہشتگردی پر وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو الزام دینا درست نہیں۔شاہ محمود قریشی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 18 فروری 2017 11:25

سیہون شریف (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 فروری 2017ء) : پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ملک میں نیشنل ایکشن پلان نامکمل ہے۔ نیشنل ایکشن پلان کے بہت سے جزو پر حکومت عمل نہیں کرسکی۔ سیہون شریف کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو میں پاکستان تحریل انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پنجاب میں جہاں جہاں دہشت گرد موجود ہیں حکومت اور سکویرٹی اداروں کو چاہئیے کہ ان کا تعاقب کریں۔

انہوں نے کہا کہ جب پنجاب میں دہشت گرد موجود ہیں تبھی تو مارے گئے ہیں۔ حکومت پنجاب کو حقیقت پر مبنی پالیسی اپنانا ہوگی۔

(جاری ہے)

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی پر صرف وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کو الزام دینا درست نہیں ہے۔ دہشتگردی کے واقعات کے بعد آستانوں کو بند کرکے دہشتگردوں کی سوچ کو تقویت مل رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آستانے بند کر کے لوگوں کی محبت اور عقیدت کو کبھی کم نہیں کیا جاسکتا۔

آستانوں اور درگاہوں کو سکیورٹی فراہم کرنا حکومت کا فرض ہے نہ کہ درباروں کو بند کرنا۔ انہوں نے کہا کہ لوگ آستانوں میں ذہنی اور قلبی سکون کے لیے آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعجب کی بات ہے کہ لعل شہباز قلندر کی درگاہ پر حملے کے بعد حکومت کی جانب سے تاحال معاوضےکااعلان نہیں کیا گیا۔

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں