سیہون شریف دھماکے میں شہید ہونے والے ایاز کے اہل خانہ غمزدہ

ایاز سولنگی کی ایک ماہ بعد شادی تھی ، والدہ غم سے نڈھال

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 18 فروری 2017 13:12

سیہون شریف (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 فروری 2017ء) :سیہون شریف دھماکے میں جہاں کئی لوگوں نے اپنے پیاروں نے کھویا وہیں سیہون شریف کی ہی رہائشی ایک خاتون نے اپنے چوبیس سالہ لخت جگر کو بھی کھو دیا ۔ سیہون شریف دھماکے میں شہید ہونے والے چوبیس سالہ ایاز سولنگی کی والدہ اور ان کے اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایاز سولنگی نامی نوجوان کی والدہ نے بتایا کہ ایاز کی ایک ماہ بعد شادی تھی اور ہم اس کی شادی کی تیاریوں میں مصروف تھے۔

لخت جگر کے بچھڑنے کا دکھ مجھے کھائے جا رہا ہے۔ والدہ کے ساتھ ساتھ ایاز کی بہنیں بھی اپنے بھائی کے بچھڑ جانے پر غم سے نڈھال ہیں۔ایاز کی بہن کا کہنا ہے کہ ایاز میرا بھائی نہیں بلکہ میر جگر کا ٹکڑا تھا۔ وہ دھماکے کی شام سیہون شریف گیا لیکن پھر واپس نہیں آیا۔ ایاز کی والدہ کا کہنا ہے کہ ان دھماکوں کے ذمہ دار جہاں دہشتگرد ہیں وہیں عام عوام کا خیال نہ کرنے والے حکمران بھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں