نواب شاہ،محکمہ ایریگیشن ایل بی اوڈی میں تعینات 697 ملازمین کا بائیس سال سے مستقل نہ کرنے اور عدالتوں کے فیصلوں پر عملدرآمد نہ کرنے کیخلاف شدید احتجاج

چیف جسٹس اور وزیر اعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ

پیر 2 جنوری 2017 22:40

نواب شاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جنوری2017ء) نواب شاہ سمیت ضلع شہید بینظیر آباد کے محکمہ ایریگیشن ایل بی اوڈی میں تعینات 697 ملازمین کو گذشتہ بائیس سال سے مستقل نہ کئے جانے اور اعلی عدالتوں کے فیصلوں پر عمل درآمد نہ کرنے کے خلاف ملازمین کا شدید احتجاج چیف جسٹس اور وزیر اعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ملازمین نے امام علی رند، ایاز علی عالمانی، یار محمد سولنگی او ر اعجاز علی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایل بی او ڈی ڈرینج ڈویزن شہید بینظیر آباد میں 465 چوکیدار اور 232 بیلدار ملازم ہیں جو 1994ء سے نوکری کررہے ہیں تاہم محکمہ کی جانب سے تاحال انہیں مستقل نہیں کیا جس کے خلاف ملازمین نے ہائی کورڈ سندھ سرکٹ حیدرآباد میں پٹیشن دائر کی جس پر عدالت نے تین ماہ میں پکا کرنے کے احکامات دئے مگر حکومت سندھ نے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا بعد ازاں دوبارہ توہین عدالت کی درخواست پر عدالت نے رپورٹ طلب کی جس پر سندھ حکومت نے پانچ رکنی کمیٹی بنا کر تمام ملازمین کا ریکارڈ چیک کرنے کے بعد انہیں پکا کرنے کی سمری بھجوا دی مگر تاحال کسی ایک ملازم کو بھی پکا نہیں کیا گیا جس سے سندھ حکومت کی دوغلی پالیسی بے نقاب ہوچکی ہے عدالت کا مذاق اڑایا جارہا ہے جبکہ کوئی اعلی افسر ہمارے مطالبات سننے کو تیار نہیں انہوں نے چیف جسٹس پاکستان ،وزیر اعظم اور وزیر اعلی سندھ سے مطالبہ کیا کہ انہیں فوری پکا کیا جائے اور تمام الاؤنسس اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ محکمہ کیلئے اپنی زندگیاں وقف کرنے والے ملازمین سکھ کا سانس لے سکیں۔

#

متعلقہ عنوان :

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں