وفاقی حکومت کی نیب آرڈنیس میں ترمیم سے نواب شاہ کے بدعنوان افسران میں کھلبلی مچ گئی

بدھ 11 جنوری 2017 22:08

نواب شاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2017ء) وفاقی حکومت کی جانب سے نیب آرڈنیس میں ترمیم سے ضلع بھر کے بدعنوان افسران میں کھلبلی مچ گئی جو کہ نیب سے پلی بارگین میں مصروف تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے قومی احتساب بیورو( نیب )کی جانب سے پلی بارگین کے قانون میں ترمیم ختم کرنے اور سرکاری ملازمت سے نااہل قرار دینے کے بعد قومی دولت لوٹ کر اربوں پتی بننے والے ضلع بھر کے بدعنوان افسران میں کھلبلی مچ گئی ہے جبکہ کرپشن کرکے کروڑوں روپے مالیت کی غیر قانونی جائیدادیں بنا کر نیب سے پلی بارگین کرنے کے خواب دیکھنے والے افسران پر نااہلی کی تلوار لٹک گئی ہے جس کی بنا پر ضلع کے بدعنوان افسران تذبذب کا شکار ہیں اور اپنے آپ کو کرپشن سے پاک کرنے میں مصروف عمل ہیں جبکہ ضلع بھر کے من پسند ٹھیکیداروں کی جانب سرکاری افسران کے ساتھ مل کر سرکار کو اربوں روپے لوٹنے والے جعلی ٹھیکیدداروں میں کھلبلی مچ گئی ہے اوایک ر دوسرے پر ملبہ ڈال کرخود کوپاک صاف بنانے کی کوشش جارہی ہیں واضع رہے کہ ضلع شہید بینظیر آباد کے مختلف محکموں جن میں محکمہ ورکس اینڈسروسنر ،محکمہ پبلک ہیلتھ،میونسپل کمیٹی، محکمہ بلڈنگ، محکمہ ہائی وے، محکمہ صحت،محکمہ خوراک ،محکمہ جنگلات سمیت مختلف محکمے شامل ہیںجن میں اربوںروپے کی کرپشن کرکے قومی خزانہ کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا ہے جبکہ بدعنوان سرکاری افسران اور ٹھکیددارںنے کالے دھن سے کراچی اسلام آباد لاہورکے علاوہ باہر ممالک میں بھی اپنے عزیروں کے نام پر پراثاثے بنائے ہوئے ہیں جبکہ بڑے پیمانے پر مختلف کاروبار میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری بھی کی ہوئی ہے قومی احتساب بیورو(نیب )کے اختیارت پلی بارگین قانون کے ختم ہونے سے یہ بدعنوان اپنے آپ کو بچانے میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں