نوشہر ‘ میرہ خویشگی میں فائرنگ کرکے ایک شخص کوقتل ‘ دوسرا زخمی

ہفتہ 14 جنوری 2017 19:17

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2017ء) نوشہرہ کے علاقہ میرہ خویشگی بالا توتکئے کورونہ میں فائرنگ کرکے ایک شخص کوقتل جبکہ ساتھی شدید زخمی ہوگیا۔ ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نور عالم ولد بہرام خان ساکن افغانستان حال میرہ خویشگی بالا توتکئے کورونہ نے زخمی حالت میں پولیس کورپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے خالہ زاد بھائی خائستہ رحمن ولد باء خان ساکن خویشگی پایان میرہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر کسی کام کے بعدواپس گھر جارہے تھے کہ اس دوران پہلے سے مسلح موجود ملزمان زیب اللہ ولد محمد علی، حجرت اللہ نعمت اللہ رحمان ولی پسران شاہد ساکنان ارمڑ پایان میرہ پشاور نے ہم پراندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس سے میرا خالہ زاد بھائی خائستہ رحمن موقع پر جاں بحق میں شدید زخمی ہوگیا۔

وجہ عناد سابقہ دشمنی بتائی جاتی ہے۔ رسالپور پولیس نے قتل اقدام قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں