عمران خان نے خیبرپختونخوا میں احتساب کمیشن کاحلیہ بگاڑ دیا اوراب نیب کا مطالبہ کررہے ہیں تاکہ عمران خان اپنے آپ کی طرح نیب کوبھی بدنام کرسکے،عمران خان ہمیں تبائیں کہ احتساب کمیشن نے کتنے کرپٹ لوگوں کوپکڑا ہے،عمران خان کے قول وفعل میں تضاد ہے، عمران خان نے جو وعدے کئے ان پر خود کتنا عمل کیا موروثی سیاست کے خاتمے کا اعلان کیا لیکن پرویز خٹک کے داماد سینیٹر اور بھائی ضلعی ناظم ہیں، انٹرا پارٹی الیکشن کا وعدہ کیا گیا، وہ انتخاب کہاں گیا خیبر پختونخوا کے احتساب کمیشن نے کتنے لوگوں کو پکڑا ، نوشہرہ کے عوام اگلے انتخابات میں پرویز خٹک سے اپنی بے عزتی کا بدلہ لینگے،عوام بیدار ہو چکے ہیں۔ 2018 میں تحریک انصاف کا دور دور تک کوئی نام ونشان نہیں ہوگا اور صوبے میں ان کوپولنگ ایجنٹس بھی نہیں ملیں گے۔ خیبرپختونخوا کے مسائل کو ہم ہی حل کریں گے کیونکہ پی ٹی ائی کی تبدیلی صرف سائن بورڈوں پر نظر آتی ہے
پاکستان مسلم لیگ( ن) کے مرکزی رہنما وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کا جلسہ عام سے خطاب
اتوار 15 جنوری 2017 18:50
(جاری ہے)
خیبرپختونخوا کے مسائل کو ہم ہی حل کریں گے۔
کیونکہ پی ٹی ائی کی تبدیلی صرف سائن بورڈوں پر نظر آتی ہے۔ ان خیالات کااظہار انھوں نے اکبرپورہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پی ٹی ائی کے رہنما و تحصیل کونسلر حیدر علی شاہ باچا نے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کااعلان کیا۔ اور تحصیل کونسلر کی نشست سے استعفی دینے کا بھی اعلان کیا۔اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر اختیار ولی، دائود خان خٹک، پیر ذوالفقار باچا، سلیم مجاہد نے بھی خطاب کیا۔ امیر مقام نے نئے شامل ہونے والوں کو مسلم لیگ ن کی ٹوپیاں پہنا ئی اوران کا پارٹی میں خیر مقدم کیا۔ انجینئر امیر مقام نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے ہمارے جلسے کی جگہ تبدیل کرکے پختون روایات کی دھجیاں بکھیر دی۔جس کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیںعمران خان لوگ اس لیے پسند نہیں کرتے کہ ان کے قول وفعل میں تضاد ہے۔ انھوں نے کہا کہ پرویز خٹک موروثی سیات کی بات کرتے ہیں جو جھوٹی اور من گھڑت ہے۔ وزیر اعلی پرویز خٹک کاپورا خاندان پارلیمنٹ میں موجود ہے۔ وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی ایک اوروکٹ گرگئی،2018کے انتخابات سے قبل تحریک انصاف کے پچ کاصفایاکرکے پچ برد کردیںگے اورپھرآئندہ پانچ سال خیبرپختونخواسمیت پورے ملک میں PML-N کے کھلاڑی گرائونڈپرکھیلیںگے ، نظریاتی اوربانی کارکنان تحریک انصاف کوالوداع کہہ ررہے ہیںجوخان صاحب کیلئے ایک سوالیہ نشان ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان موروثی سیاست کے خلاف ہیںمگرموروثی سیاست کاقدیم سلسلہ PTI کے ساتھ منسلک ہے،PTIمیںصرف پارٹی عہدے نہیںبلکہ رشتہ داروںکو سرکاری ٹھیکوںسے بھی نوازاجاتاہے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان صوبے میںاپنے کرپٹ وزیراعلیٰ اوروزراء کوانتباہ نہیںکرسکتے جبکہ نیب حوالے کرنے کے بعدکرپٹ عناصرکولٹکانے کی بات کرتے ہیں، عمران خان کانیب حوالگی سے متعلق دعویٰ کسی مسخرے سے کم نہیں،صوبائی احتساب کمیشن کاحلیہ بگاڑدیاقومی احتساب بیوروتوپھرقومی ادارہ ہے اسکاکیاحشرہوگا،اپنی پارٹی میں میرٹ کوبرقرارنہ رکھ سکے، انٹراپارٹی انتخابات کااعلان کیامگرانتخابات کراناطاق نسیان میںرکھ دیا ہے۔انہوںنے کہاکہ بدعنوانی کی بیخ کنی کیلئے انکی سنجیدگی کااندازہ اس سے لگایاجاسکتاہے کہ خیبرپختونخوااحتساب کمیشن جنرل (ر)حامدخان کے بعدتاحال DGسے محروم ہے اورخان صاحب معدودے چند خوشامدیوں کے ذاتی مفادکی خاطرتاحالDG احتساب کمیشن تعینات نہیںکررہے ہیں، چہیتوںکوبچانے کیلئے میرٹ اوراحتساب کمیشن کی شفافیت کوبلی چڑادیا ہے۔انہوںنے کہاکہ ترقی اوراستحکام کے دشمنوںنے دھرنا سیاست کوپروان چڑھایاہے،خان صاحب تاجدار حماقت بنے ہوئے ہیںاورانکی حماقتوںسے تحریک انصاف ایک ذیلی جماعت بن گئی ہے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے اکبرپورہ،نوشہرہ میں ایک عظیم الشان شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرPTIکے بانی کارکن،PTIکے سابقہ سیکرٹری انفارمیشن خیبرپختونخوااورتحصیل کونسلرحیدرعلی شاہ باچانے تحریک انصاف اورتحصیل کونسلرکی نشست سے استفعفٰی دیکر نے اپنے ہزاروںسمیت PML-N میں شمولیت اختیارکیا۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ عمران خان کواپنے حجم سے بڑھ کرباتیں کرنے کی بیماری لاحق ہے،کسی اچھے ماہر نفسیات سے علاج کرائے،عمران خان کے ترکش میںتیرختم ہوگئے ہیں،وہ عوام کوصرف وہ خواب دکھاتے ہیں جنکی کوئی تعبیرہی نہیںہوتی۔انہوںنے کہاکہ خان صاحب کی سونامی صوبے کی عوام کے اعتماد،ترقی اورخوشیوںکولے ڈوبی ہے،خان صاحب صوبے میںتبدیلی نہ لاسکے جبکہ وزیراعظم محمدنوازشریف نے ملک میںتبدیلی لاکر ملکی تقدیرہی بدل دی،خان صاحب صوبے کے عوام کے سامنے قابل مواخذہ ہیںکیونکہ صوبے میں انصاف کے تقاضے امیدبھری نظروںسے صوبائی حکمرانوںکی طرف دیکھ رہے ہیںمگرخان صاحب سمیت انکے کانوںپرجوںتک نہیںرینگتی۔نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
نوشہرہ آکوڑہ خٹک ہوائی روڈ پھاٹک میں مسلح ڈکیتی کی بڑی واردات
نوشہرہ خیرآباد کے علاقے جموں میں شدید بارشوں کے بعد پہاڑی تودہ چرواہے اور بکریوں کے اوپر جاگرا
نوشہرہ کمرے کی چھت منہدم ہونے سے گھر کا سربراہ زخمی ،تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل
م*نوشہرہ میں امان و امان کی صورت حال انتہائی خراب ڈاکوؤ اور لٹیرے بے لگام ہو گئے
۷نوشہرہ،بارشوں کی وجہ سے چھ گھروں کی خستہ حال چھتیں گرنے سے ما ں اپنے دو کمسن بچوں سمیت جابحق والد شدید ..
-نوشہرہ کلاںکے علاقے مثل آباد میں 23سالہ شادی شدہ خاتون کے ساتھ جنسی درندگی کرنے والے ملزم کو اہل محلہ ..
نوشہرہ مردان جی ٹی روڈ پر کابل ریور کے مقام پر نوجوان سے گن پوائنٹ پر موبائل فون اور نقدی چھینے والے دونوں ..
)نوشہرہ دریائے سندھ کنڈ کشتی حادثہ میں لاپتہ پانچ سالہ بچی عجوا ء کی نعیش سات روز بعد کالا باغ کے مقام ..
پبی، گیس لیکیج دھماکے سے بچی سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے
ظ* دریائے سندھ شگئی کے مقام پر نامعلوم قتل شدہ نوجوان کی نعیش کی شناخت ہوگئی
۵نوشہرہ خیرآباد جی ٹی روڈ پر واقع چپس فیکٹری کو ڈاکووں نے لوٹ لیا،ڈاکووں کی چوکیدار کو باندھ کر لوٹ ..
ٌسگے چھوٹے بھائی نے بیٹے کا گھر برباد کرنے پر بڑے بھائی کو فائرنگ کرکے موت کے گھات اتار دیا
نوشہرہ سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم