نوشہرہ میں پروفیسر ڈاکٹر آر اے فاروق کی کتاب تعلیمی نشترکی تقریب رونمائی

پیر 16 جنوری 2017 13:09

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) پروفیسر ڈاکٹر آر اے فاروق کی شائع ہونیوالی نئی کتاب''تعلیمی نشتر'' کی تقریب رونمائی نوشہرہ کے مقامی ہوٹل میںمنعقد ہوئی ، ناردرن یونیورسٹی نوشہرہ کے تعاون سے منعقدہ تقریب سے پروفیسر ڈاکٹر آر اے فاروق، ڈاکٹر اشفاق بخاری، ڈاکٹر ناصر، ڈاکٹر نعیم باجوہ، غزالہ شاہین، ڈاکٹر رابعہ اور ڈاکٹر ہاشمی نے خطاب کیا اور کتاب پر روشنی ڈالی اور پروفیسر ڈاکٹر آر اے فاروق کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کتاب تعلیمی نشتر میں معاشرے کے مسائل اور تعلیمی نظام کی بہترین عکاسی کی گئی ہے ایسی کتابیں بہت کم لوگ تحریر کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں شعراء نے اپنی شاعری سے تعلیمی نظریات کو ختم کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں