سیاسی مخالفین کا ڈٹ کر مقابلہ کروں گا،عمران خان کے قول و فعل میںتضاد ہے،2018میں خیبرپختونخوا میں بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہوگی، نوشہرہ کے عوام انتخابات2018میں پرویزخٹک سے اپنی بے عزتی کا بدلہ لیں گے

وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کا جلسے سے خطاب

اتوار 15 جنوری 2017 17:20

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2017ء) وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین کا ڈٹ کر مقابلہ کروں گا،عمران خان کے قول و فعل میںتضاد ہے،2018میں خیبرپختونخوا میں بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہوگی۔

(جاری ہے)

اتوار کو نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے کہاکہ نوشہرہ کے عوام انتخابات2018میں پرویزخٹک سے اپنی بے عزتی کا بدلہ لیں گے،سات مرتبہ موت کا منہ دیکھا پھر بھی عوام کے درمیان کھڑا ہوں،کامیاب جلسے پر نوشہرہ کے کارکنوں اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو مبارکباد دیتا ہوں۔

انہوں نے کہاکہ سیاسی مخالفین کا ڈٹ کر مقابلہ کروں گا،2018میںخیبرپختونخوا میں بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہوگی،عمران خان صاحب انٹراپارٹی الیکشن کہاں گئی ۔امیر مقام نے کہاکہ عمران خان کے قول وفعل میں تضاد ہے۔…(خ م)

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں