اسسٹنٹ کمشنرزکی تاروجبہ،اکوڑہ خٹک اور نوشہرہ کینٹ میں گرانفروشوں کیخلاف کارروائی

جمعرات 19 جنوری 2017 21:03

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء)ڈپٹی کمشنر نوشہرہ خواجہ محمد سکندر ذیشان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پبی محمود احمد کا تارو جبہ، اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ محمد اقبال کااکوڑہ خٹک اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جمشید خان کا نوشہرہ کینٹ میں گراں فروشوں، ذخیرہ اندوزوں پر چھاپے لگائے‘ چھاپوں کے دوران گرانفروشوں کو گرفتار کرکے ہزاروں روپے جرمانہ سرکاری خزانے میں جمع کرادیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نوشہرہ خواجہ محمدسکندر ذیشان کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر پبی محمود احمد نے تارو جبہ میں گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں پر چھاپہ مارا اور کارروائی کے دوران ۹ گرانفروش ( کباب فروش) کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کیا ۔اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ محمد اقبال نے مہاجر بازار اکوڑہ خٹک میں کارروائی کرتے ہوئے ۳ گرانفروشوں کو موقع پر چلان کرتے ہوئے 17000/- روپے جرمانہ وصول کیا جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جمشید خان نے نوشہرہ کینٹ میں گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ۳ افراد کو موقع پر چلان کیا اور 15000/- روپے جرمانہ وصول کیا۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں