نوشہرہ کے علاقہ ایسوڑی پایاں میں موٹرکارکی ٹکرسے موٹرسائیکل سوارجاں بحق

جمعہ 20 جنوری 2017 20:35

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء)نوشہرہ کے علاقے ایسوڑی پایان میں تیز رفتار موٹر کار موٹر سائیکل پر چڑھ گئی جسکے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اورایک زخمی ہوگیا۔ موٹر کار ڈرائیور موقع سے فرا رہوگیا‘ اکوڑہ خٹک پولیس نے گاڑی قبضے میں لیکر تفتیش شروع کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اجمل ولد غلام سرور ساکن اکوڑہ خٹک نے پولیس کورپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ساتھی حمزہ ولد لیاقت علی ساکن ایسوری بالاکے ہمراہ اپنی موٹر سائیکل4394 نوشہرہ پر چشمی سے ایسوڑی آرہا تھا جب ایسوڑی پایان کے قریب پہنچے تو مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار ٹو ڈی موٹر کار نمبر سندھ662/ نے ٹکر مار دی۔

جس کے نتیجے میں شدید زخمی ہوگیا اور میرا ساتھی حمزہ ولد لیاقت موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ جبکہ موٹر سائیکل بھی مکمل تباہ ہوگئی ۔کار کاڈرائیور گاڑی چھوڑ کرفرار ہوگیا۔ اکوڑہ خٹک پولیس نے گاڑی قبضے میں لیکر نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں