18 کے الیکشن میں خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کا نام ونشان تک نظر نہیں آئے گا ‘عوام پی ٹی آئی کا اصل چہرہ پہچان چکا ہے ‘ اب ان کے تبدیلی کے جھوٹے وعدوں اور نعروں میں آنے والے نہیں ‘آنے والے الیکشن میں اے این پی پورے صوبے میں کلین سویپ کرکے پی ٹی آئی کا صوبے سے مکمل خاتمہ کرے گی

عوامی نیشنل تحصیل نوشہرہ کے صدر جمال خٹک اور جنرل سیکرٹری انجینئرحامد علی خان کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 21 جنوری 2017 22:20

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) عوامی نیشنل تحصیل نوشہرہ کے صدر جمال خٹک اور جنرل سیکرٹری انجینئرحامد علی خان نے کہا ہے کہ 2018 کے الیکشن میں خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کا نام ونشان تک نظر نہیں آئے گا عوام پی ٹی آئی کا اصل چہرہ پہچان چکا ہے اور اب ان کے تبدیلی کے جھوٹے وعدوں اور نعروں میں آنے والے نہیں آنے والے الیکشن میں اے این پی پورے صوبے میں کلین سویپ کرکے پی ٹی آئی کا صوبے سے مکمل خاتمہ کرے گی ‘آج باچا خان اور ولی خان کی برسی میں بھر شرکت کرکے کارکن اپنے بھرپور قوت کامظاہرہ کریں جلوس خویشگی میں جمع ہوکر ہماری قیادت میں چارسدہ شوگر مل گراؤنڈ میں ہونے والے برسی میں شرکت کریں گے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اس صوبے کے عوامی کی ترقی کیلئے کچھ کام کریں ایک طرف صوبے کا خزانہ خالی پڑا ہوا ہے یہ کیسی تبدیلی ہے صوبہ مالی خسارے سے دوچار اور وزیراعلیٰ پرویز خٹک اپنے وزراء کے ہمراہ عمران خان کو پنجاب میں اکثریت دلانے کیلئے پنجاب میں تبدیلی کے نام پر سٹیج شو کررہا ہے آئے روز اے این پی میں عوام کا جوق درجوق شمولیتی سلسلے سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی حقیقی معنوں میں اس صوبے کے عوام کے فلاح وبہبود اور حقوق کے حصول کی واحد سیاسی جماعت ہے انہوں نے کہا کہ اے این پی نے باچا خان کے زمانے سے لیکر آج تک صرف پختون قوم کی بقاء سالمیت اور حقوق کے حصول کی جنگ لڑی ہے جس میں عوامی نیشنل پارٹی اپنی سابقہ دور حکومت میں امیرحیدرخان ہوتی کی قیادت میں کامیاب ہوچکی ہے جس میں صوبائی خودمختاری اور کالا باغ ڈیم جیسے ناپاک منصوبے کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفن کرنا اور اس صوبے کو خیبرپختونخوا کے نام سے اپنی پہچان دینا سرفہرست ہے انہوں نے کہا کہ آج باچا خان اور ولی خان کی برسی میں بھر شرکت کرکے کارکن اپنے بھرپور قوت کامظاہرہ کریں۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں