نوشہرہ ،نجی ہوٹل میں شادی کی تقریب پر چھاپہ، 54 افراد گرفتار

پیر 23 جنوری 2017 10:38

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23جنوری۔2017ء) نوشہرہ میں جی ٹی روڈ پر واقعہ نجی ہوٹل میں شادی کی تقریب پر چھاپہ مار کر 54 افراد کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز نوشہرہ میں جی ٹی روڈپر نجی ہوٹل میں شادی کی تقریب پر چھاپہ مار کر 54 افراد کو گرفتار کرلیا‘ گرفتار ہونے والوں میں دولہا اور 6 ڈانسر بھی شامل ہیں ڈی پی او نوشہرہ کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریب میں غیر اخلاقی محفل ہورہی تھی جس کے باعث پولیس نے چھاپہ مارا اور غیر اخلاقی حرکات میں ملوث افراد کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :