رکن صوبائی اسمبلی حاجی میر غلام دستگیر بادینی کی زیر صدارت ضلعی آفیسران کا اجلاس

نوشکی میں مختلف محکموں میں 900 کے قریب خالی آسامیاں ہیں، افسران ،،،خالی آسامیوں کو جلد فل کیا جائے گا، رکن صوبائی اسمبلی

ہفتہ 7 جنوری 2017 18:57

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2017ء) نوشکی کے سیاسی سماجی اور قبائلی رہنماء میر ظہور احمد بادینی نے اپنے بیان میں کہاکہ ایم پی اے نوشکی حاجی میر غلام دستگیر بادینی نے ضلعی سطح پر آفیسران کا اجلاس اپنے زیر صدارت بلاکر نوشکی میں مختلف محکموں میں خالی آسامیوں کے بارے آفیسران سے معلومات طلب کی جس سے نوشکی میں مختلف محکموں میں 900 کے قریب خالی آسامیاں ہیں، ایم پی اے نوشکی نے وعدہ کیاہے کہ ان خالی آسامیوں کو جلد فل کیا جائے گا، اس بیان کا خیر مقد م کرتے ہیں، انھو ں نے کہاکہ نوشکی میں 900 کے قریب آسامیوں پر بھرتی ہوجائے تو نوشکی میں بے روزگاری پر مزید قابو پایا جائے گا، اس سے قبل ایم پی اے نوشکی کے کوششوں سے ضلع نوشکی میں سینکڑوں پوسٹوں پر تعنیاتیوں کے بعد کئی گھروں کے چولہے روشن ہوگئے انھوں نے کہاکہ بلوچستان میں تیس ہزار سے زاہد آسامیاں خالی ہے جن پر مزید تعنیاتیوں کا سلسلہ جاری رہیگی ہم امیدرکھتے ہیں کہ تیس ہزار خالی آسامیوں پر ضلع نوشکی کا کھوٹہ دیا جائے تاکہ نوشکی کے مزید بے روزگار نوجوان بھرتی ہوسکے اور بے روزگاری کا خاتمہ ہوسکے انھوں نے کہاکہ ایم پی اے نوشکی نے نوشکی کے نوجوانوں کے مستقبل کے امیدوں کا کرن بن چکے ہیں، رہبرے نوشکی حاجی میر غلام دستگیر بادینی نے روزگار دینے کے ساتھ ساتھ ضلع میں ترقیاتی حوالے سے تاریخی اقدامات کرکے عوام کے دل جیت چکے ہیں،اور عوامی مسائل عوام کے دہلیز پر حل ہورہے ہیں،

متعلقہ عنوان :

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں