نوشکی ،سیندک پروجیکٹ میں 28 ملازمین کی بحالی خوش آئند ہے،میر اورنگ زیب جمالدینی

عوام سول سوسائیٹی، میڈیا نے ملازمین کو بحال کرنے میں اہم کردار ادا کیا ,ڈسٹرکٹ چیرمین

بدھ 11 جنوری 2017 20:59

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2017ء)ڈسٹرکٹ چیرمین میر اورنگ زیب جمالدینی نے کہاکہ سیندک پروجیکٹ میں نوشکی سے تعلق رکھنے والے 28 ملازمین کی بحالی خوش آئند اقدام ہے سیندک پروجیکٹ ملازمین کے برطرفی ایشو کے ایشو پر نوشکی کے عوام سول سوسائیٹی پولیٹکل پارٹیز اور عوامی نمائندے میڈیا نمائندوں نے بھرپور آواز بلند کرکے سیندک پروجیکٹ کے جبری طور پر نکالے گئے ملازمین کو بحال کرنے میں اہم کردار ادا کیا انھوں نے کہاکہ نوشکی کے عوام پولیٹکل پارٹیز اور عوامی نمائندے اسی طرح اجتماعی مفادات اور مسائل کے حل کے لئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکر آواز بلند کریں گے انھوں نے کہاکہ سیندک پروجیکٹ کے ملازمین کے مسائل پر مستقبل میں بھی نوشکی اور چاغی کے عوام اور عوامی نمائندو ں کو کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ نوشکی اور چاغی کے عوام صدیوں سے خونی رشتوں سے منسلک ہیں علاقائی تعصبات کو ہوادینے والوں کی حوصلہ شکنی کرنا دونوں اضلاع کے سیاسی وقبائلی معتبرین اور باشعور عوام کی زمہ داری ہے ، سیندک پروجیکٹ کے ساتھ ساتھ ریکوڈک پر مقامی افراد اور ہمسایہ اضلاع کے عوام کو بھرتی کرانا انکی اولین حقوق میں شامل ہیں۔

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں