نوشکی کلی قادر آباد میں پچیس سے زاہد افراد بارشوں اور سیلابی پانی سے متاثر ، کچے مکانات اور دیواروں کو شدید نقصا ن پہنچا

بدھ 8 فروری 2017 23:08

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2017ء) نوشکی کلی قادر آباد میں پچیس سے زاہد افراد بارشوں اور سیلابی پانی سے متاثر ہوئے ہیں، جن کے کچے مکانات اور دیواروں کو شدید نقصا ن پہنچی ہے، اکثر کچے مکانات اور دیواریں گر چکی ہے، کلی قادر آباد کے کونسلرمولوی عبدالصمد مینگل کے قیادت میں ظہور زیب نے ڈپٹی کمشنر شکیل احمد خواجہ خیل سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور بارشوں سے متاثرہ افراد کا لسٹ پیش کی ، اس موقع پر سیاسی وسماجی رہنماء میر ہدایت اللہ جمالدینی بھی موجود تھے ،ڈپٹی کمشنر شکیل احمد خواجہ خیل نے اس موقع پر کہا کہ بارشوں سے ضلع بھرمیں کچے مکانات اور دیواریں گرنے اور بندات ٹوٹنے کی اطلاعات موصول ہورئی ہے ، جس کی سروے کی جارہی ہے، نقصانات کا تخمینہ لگا نوشکی انتظامیہ کی جانب سے بھرپور تعاون کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں