نوشکی کے علاقے میں نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق ،ایک زخمی

منگل 14 فروری 2017 21:31

نوشکی۔14فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2017ء) نوشکی کے علاقے میں نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ایک زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق منگل کو نوشکی کے علاقے کلی مینگل میں نامعلو م موٹرسائیکل سواروں نے دوسرے موٹرسائیکل سواروں فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں محمدعظیم موقع پرہی جاں بحق جبکہ گلاب خان نامی شخص شدید زخمی ہوگئے۔ملزمان موقع واردات سے فرارہوگئے ۔فائرنگ کی وجہ پرانی دشمنی بتائی گئی ہے ۔پولیس اطلاع ملتے ہی موقع پہنچ کرلاش اورزخمی کوفوری طورہسپتال منتقل کردیاجہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی۔پولیس نے علاقے کی ناکہ بند ی کرکے ملزمان کی تلا ش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں