دیپالپور کچہری میں مخالفین کی فائرنگ سے 2افراد جاں بحق

منگل 24 جنوری 2017 16:53

دیپالپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2017ء) دیپالپو ر کچہری میں مخالفین کی فائرنگ کر کے مدعی مقدمہ کو قتل کر دیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دیپالپور کا رہائشی نیاز احمد اور سکینہ بی بی قتل کیس میں عدالت حاضر ہوئے تو مخالفین نے کمرہ عدالت میں گولیوں کی بوچھاڑ کر دی جس سے دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ،ْ دیگر چار افراد زخمی ہوئے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور بھی موقع پر دم توڑ گئے پولیس حکام کے مطابق مدعی نیاز احمد اور سکینہ بی بی کیس کی سماعت کیلئے عدالت حاضر ہوئے تو مخالفین نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے وہ جاں بحق ہو گئے تاہم پولیس نے ملزمان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ،ْ ملزمان کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت 4افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں