اندرون سندھ میں انتخابی مہم کے دوران اغوا برائے تاوان اور ڈکیتی کی وارداتیں انتخابی مہم کو متاثر کرنے کی سازش ہے ، مخصوص جرائم پیشہ گروہ بد امنی پھیلارہے ہیں ، نگران حکومت کراچی میں الیکشن دفاتر اور سیاسی جماعتوں کے جلسوں کو تحفظ دے ، اندرون سندھ میں بد امنی پھیلانے والوں کا قلع قمع کرنے کیلیے اقدامات کیے جائیں ، پیپلزپارٹی کے صوبائی رہنماء اور سندھ کونسل کے رکن منیر حسین منگی کا سید قائم علی شاہ جیلانی کے انتخابی جلسے سے خطاب

اتوار 5 مئی 2013 23:56

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔5مئی۔ 2013ء) پیپلزپارٹی کے صوبائی رہنماء اور سندھ کونسل کے رکن منیر حسین منگی نے کہا ہے کہ اندرون سندھ میں انتخابی مہم کے دوران اغوا برائے تاوان اور ڈکیتی کی وارداتیں انتخابی مہم کو متاثر کرنے کی سازش ہے مخصوص جرائم پیشہ گروہ بد امنی پھیلارہے ہیں نگران حکومت کراچی میں الیکشن دفاتر اور سیاسی جماعتوں کے جلسوں کو تحفظ دے جبکہ اندرون سندھ میں بد امنی پھیلانے والوں کا قلع قمع کرنے کے اقدامات کرے پیپلزپارٹی سندھ میں دو تہائی اکثریت سے جیتے گی میاں نواز شریف پنجاب میں بھی ہاریں گے۔

وہ اتوار کو پیپلزپارٹی پی ایس 29کے امیدوار سید قائم علی شاہ جیلانی کے انتخابی مہم کے جلسے سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کے ہمراہ سید مسعود شاہ عبد الکریم جت،خالد کریم جت اور دیگر بھی موجو د تھے انہوں نے کہا کہ ہم اپنی مثالی کارکردگی پر جیتیں گے پیپلزپارٹی جب اقتدار میں آتی ہے تو جمہوریت دشمن عناصر سازشیں شروع کردیتے ہیں مخالفین نے پانچ سال کے دوران کئی بار جمہوریت کو پٹری سے اتارنے کی کوشش کی لیکن ہم نے اتحادیوں کے ساتھ ملکر مخالفین کی سازشوں کو ناکام بنایا اور جمہوریت کو مضبوط کیا انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری کی حکمت عملیوں کی وجہ سے پاکستان میں جمہوریت پروان چڑھ چکی ہے اب پاکستان میں کبھی بھی آمریت نہیں آئیگی ہم نے آمریت کے دروازے ہمیشہ کیلئے بند کردئیے ہیں انہوں نے کہا کہ سندھ کے تمام حلقوں میں پیپلزپارٹی کے فتح کے نعرے لگیں گے پولنگ اسٹیشنوں پر ڈھول شہنائیاں بجیں گی اور ہر حلقے سے خوشخبری ملے گی انہوں نے کہا کہ سندھ کا انتخابی معرکہ ہمیشہ پیپلزپارٹی نے فتح کیا ہے 11مئی کا معرکہ بھی ہم فتح کریں گے اور دوبارہ اقتدار میں آکر سندھ کو خوشحال بنانے کے منصوبے بنائیں گے۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں