کوئٹہ، انجمن تاجران و دکاندارن بلو چستان کا پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار میر مقبول احمد لہڑی کی حمایت کا اعلان

اتوار 5 مئی 2013 23:57

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔5مئی۔ 2013ء) انجمن تاجران و دکاندارن بلو چستان نے کوئٹہ سٹی حلقہ این اے259پر پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار میر مقبول احمد لہڑی کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ان خیالات کا اظہارانجمن تاجران کے صدر ٹکری حمید بنگلزئی نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر عابد لہڑی بھی مو جو د تھے،انہوں نے کہا کہ مرکزی انجمن تاجران و دکانداران بلو چستان ایک غیر سیاسی تنظیم ہے اور صو بے کے تاجروں کے حقوق کے حصول اور بے لوث بلاتعصب تاجربرادری کی خدمت کیلئے کوشاں ہیں ہماری تنظیم مختلف اقوام اور مختلف زبانیں بولنے والے تاجروں کی نمائندگی کرتی ہے کوئٹہ شہر چونکہ صو بے کا دارلحکومت ہے اور صو بے کا سب سے بڑا تجارتی مرکز ہے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم مختلف امیدواروں کی حالیہ الیکشن میں حمایت کرینگے جو مخلص ،ایماندار اور خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ہو ں خواہ ان کا تعلق کسی بھی سیاسی پارٹی سے ہو چونکہ انجمن تاجران ایک غیر سیاسی تنظیم ہے براہ راست ہم کسی سیاسی پارٹی کی حمایت نہیں کرسکتی لہذامیرمقبول احمد لہڑی جو کہ کوئٹہ کے حلقہ این اے259کوئٹہ سٹی سے امیدوار سے ان کی حمایت کا اعلان کر ترے ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں