اوکاڑہ ،اسسٹنٹ کمشنرنے ممنوعہ ادویات کی فروخت پر میڈیکل سٹور سیل کردیا

ہفتہ 14 جنوری 2017 16:39

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2017ء)اسسٹنٹ کمشنراوکاڑہ نے چھاپہ مار کرممنوعہ ادویات کی فروخت پر میڈیکل سٹور سیل کردیا محکمہ صحت کے بعض اہلکاروں نے بدنام زمانہ میڈیکل سٹورزکے مالکان کوچھاپہ کی پیشگی اطلاع کردی تھی جس پرانہوں نے ادویات کو غائب کردیا تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ محترمہ ماہم آصف ملک کو اطلاع ملی کہ دیپالپورچوک میں واقع بعض میڈیکل سٹورز پر نشہ آور اور ممنوعہ ادویات کی فروخت ہورہی ہے جس پر انہوں نے محکمہ صحت کے اہلکاروں پر مشتمل ریڈنگ پارٹی تشکیل دی اور چھاپہ مارا تو صرف ایک میڈیکل سٹور پر ممنوعہ ادویات پائی گئیں جس پر اسسٹنٹ کمشنرماہم آصف ملک نے اسے سیل کردیا انتہائی معتبرذرائع کے مطابق محکمہ صحت کے بعض منتھلی وصول کرنے والے اہلکاروں نے میڈیکل سٹورزمالکان کو اسسٹنٹ کمشنر کے چھاپہ مارنے کے متعلق پیشی اطلاع دے دی تھی جس کی بناء پر میڈیکل سٹورزمالکان نے ممنوعہ ادویات غائب کردی تھیں

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں