سال 2016میں ایک کروڑ 63لاکھ68ہزار 860روپے ریونیو اکٹھا کیا گیا،رانا محسن

منگل 17 جنوری 2017 18:28

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء)سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی رانا محسن غلام صابر نے کہا ہے کہ سال 2016میں ایک کروڑ 63لاکھ68ہزار 860روپے ریونیو اکٹھا کیا گیا جس میں روٹ پرمٹ کی مد میں ٹارگٹ 82لاکھ 50ہزار تھا جبکہ 95لاکھ 81ہزار 800ریونیو اکٹھا کیا گیا ،گاڑیوں کی فٹنس کی مد میں 29لاکھ60ہزار روپے ،ایکسل لوڈ اوور چارجنگ کی مد میں 2ہزار297چالان،1ہزار275گاڑیا ں بند جبکہ 30لاکھ 99ہزار ریونیو اکٹھا کیا گیا ،اوور چارجنگ کی مد میں 1ہزار 84چالان 590گاڑیاں بند جبکہ 7لاکھ 35ہزار ریونیو اور ایل پی جی کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 26ایف آئی آر درج کی گئیں۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں