منشیات فروشوں اور دہشتگردوں کے لیے اوکاڑہ میں کوئی ٹھکانہ نہیں رہا،ڈی پی او

منگل 17 جنوری 2017 18:32

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) منشیات فروشوں اور دہشتگردوں کے لیے اوکاڑہ میں کوئی ٹھکانہ نہیں رہا۔ منشیات فروش ہمارے معاشرہ کا ایک ناسور ہیں جنہوں نے ہماری قوم کے مستقبل کو دائو پر لگایا ہوا ہے۔ نوجوان نسل کو بری صحبت سے بری صحبت سے بچانے کے لیے میڈیا اور ان جی اوز اپنا کرادر اداکریں۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد فیصل رانا نے میڈیا اور این جی اوز کے وفد سے ملاقات میں کیا ۔

محمد فیصل رانا نے کہا کہ اوکاڑہ شہر میں دہشتگردوں کے ساتھ ساتھ منشیات فروشوں کے لیے بھی کوئی ٹھکانہ موجود نہیں رہا منشیات فروش ہمارے معاشرے کا ناسور ہیں حکومت پاکستان اور حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون وسیع پیمانے پرکیا جارہا ہے میڈیا اور این جی اوز کے نمائندوں کے ذریعے بھی منشیات فروشوں کے خلاف آگاہی مہم شروع کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

منشیات فروشوں اور منشیات کے عادی افراد کے خلاف این جی اوز کا کام قابل تحسین ہے جس کی وجہ سے پولیس کے محکمہ کو بھی رہنمائی ملتی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح شہر میں دہشتگردوں کے لیے زمین تنگ کر دی ہے اسی طرح منشیات فروشوں کے لیے بھی شہر میں کوئی ٹھکانہ نہیں چھوڑیں گے اب تک کی مختلف کاروائیوں میں منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے مقدمات درج کیے گئے ہیں جن سے بڑی مقدار میں مختلف اقسام کی منشیات اور نشہ آور ادویات قبضہ میں لے لی گئی ہیں ڈی پی او فیصل رانا نے مزید کہا کہ این جی اوز اور میڈیا کا کردار ایسے ہی رہا تو انشااللہ آنے والی نسلوں کے لیے اوکاڑہ ایک پر امن اور ترقی یافتہ ضلع کہلائے گا۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں