وزیرخوراک بلال یٰسین کا چھاپہ،35000لیٹر مضر صحت دودھ برآمد

جمعہ 20 جنوری 2017 20:43

دیپالپور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء)سپیشل برانچ کی رپورٹ پروزیرخوراک بلال یٰسین کا چھاپہ،35000لیٹر مضر صحت دودھ برآمد،ستگھرہ میں بٹ ملک پوائنٹ ایک عرصے سے لوگوں کو مضر صحت دودھ پلایا جارہاتھا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ستگھرہ میں واقع بٹ ملک پوائنٹ پر صوبائی وزیرخوراک بلال یٰسین نے چھاپہ مارتے ہوئے پانچ ٹینکروں میں بھرا ہوا35000لیٹر مضر صحت دودھ ،تین ڈرم گھی،دو ڈرم کوکنگ آئل،82بیگ پاؤڈر،300ٹن آئل،ایک ڈرم کریم ،6کین کیمیکل اور دیگر بھاری مواد برآمد کرلیا اس موقع پر صوبائی وزیرخوراک بلال یٰسین کے ہمراہ اے سی اوکاڑہ ماہم آصف ملک،اے ڈی سی جی اوکاڑہ ریاض احمد اور سپیشل برانچ آفیسرز بھی ہمراہ تھے تمام دودھ اور سامان ضائع کردیا گیا جبکہ نمونہ جات لیبارٹری کو بھجوادئیے گئے ۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں