جیلوں کو دارالاصلاح کا مرکز بنایا جا رہا ہے، صوبائی وزیرملک احمد یار ہنجرا

ہفتہ 21 جنوری 2017 23:00

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء) صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجرا نے کہا ہے کہ جیلوں کو دارالاصلاح کا مرکز بنایا جا رہا ہے ،جیل انتظامیہ قیدیوں کو تمام بنیادی اشیاء کی فراہمی میں کوئی کوتاہی نہ برتے ،جیلوں میں منشیات اورموبائل فون کا استعمال ناممکن ہو گیاہے ،نور حسن بگھیلا فرض شناس آفیسر ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ کے دورہ کے دوران کیا ،انہوں نے نوعمر وارڈ ،ہسپتال ،کچن ،اسیران اور مختلف بارکان ،نوجوانوں کے میس کا من روم ،سٹاف کالونی اور الیکٹرک سب اسٹیشن کا جائزہ لیا، ملک احمد یار ہنجرا نے جیل میں نظم وضبط ،صحت وصفائی ،خوبصورتی اور سیکیورٹی کے انتظامات کو سراہا، ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ کو پنجاب کی مثالی جیل قرار دیا ۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں