وائٹ کالر کا خاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ہے،ڈی پی او

ہفتہ 21 جنوری 2017 23:00

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ محمد فیصل رانا نے کہا کہ وائٹ کالر کا خاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ہے، عوام اور پولیس کا چولی دامن کا ساتھ ہے ،نیشنل ایکشن پلان ملکی سالمیت کے لیے انتہائی اہم ہے ،نیشنل ایکشن پلان عمل درآمد میں کسی بھی قسم کی کوتاہی گنجائش نہیں ،الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے ساتھ ساتھ عوام بھی پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں ،اچھا اخلاق اور مہذب رویہ اپنانے سے پولیس اور عوا م کے درمیان پائی جانے والی خلیج بہت حدتک پر ہوسکتی ہے ۔

کم وسائل ہونے کے باوجود پولیس کارکردگی سے مطمن ہوں ۔نیشنل ایکشن پلان کے سلسلہ میں پاک فوج ، قانون نافذ کرنے والے ادارے ، ضلعی انتظامیہ ، علماکرام ، سول سوسائٹی اور پولیس کے درمیان ورکنگ ریلیشن موجود ہے ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او اوکاڑہ محمد فیصل رانا نے کہا کہ بلاشبہ پولیس کامحکمہ دنیاکے تمام معاشروں میں عوام کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے لیکن یہ اہمیت صرف انہی معاشروں میں پولیس کے لیے عزت و توقیر کا باعث بنی ہے جہاں پولیس کی طرف احساس ذمہ داری ، خوش اخلاقی اور خود احتسابی کے ذریعے صرف عوام کی خدمت ہی اولین ترجیح رہی ہے دیگر سرکاری محکموں کی نسبت نمایاںحیثیت کا حامل ہونے کی وجہ سے محکمہ پولیس کے جوانوں اور افسروں کے طرز عمل کو عوام کی طرف سے ہر لحاظ سے نوٹ کیا جاتا ہے، یہ پولیس آفیسر بھی اسی معاشرے سے ہیں اور مثبت تنقید کے ساتھ ساتھ اچھا کام کرنے پر ان کی حوصلہ افزائی بھی ہونی چاہیے۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں