اوکاڑہ،نجی کالج میں دوران فنکشن اچانک آگ بھڑک اٹھی، جھلس کر آٹھ طالبات شدید زخمی

ہفتہ 21 جنوری 2017 23:11

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء) نجی کالج میں دوران فنکشن اچانک آگ بھڑک اٹھی آگ سے جھلس کر آٹھ طالبات شدید زخمی ہو گئیںایک بچی کو نازک حالت کے پیش نظر لاہور منتقل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ اوکاڑہ میں واقع نجی کالج کے سالانہ بون فائر فنکشن کے دوران مبینہ طور پر کالج کے کسی ملازم نے لکڑیوںپر زیادہ پٹرول پھینک دیا جس کے باعث گول دائرے کے اطراف میں بیٹھی آٹھ طالبات آگ لگنے سے جھلس کر شدید زخمی ہو گئیں عابدہ نامی طالبہ کو نازک حالت کے پیش نظر لاہور ہسپتال ریفر کر دیا گیا جبکہ دیگر زخمی ہونے والی طالبات کائنات،جنت،سعدیہ،آمنہ،کنزی،نائلہ اور ثمن کو ریسکیو اہلکاروں نے ہسپتال منتقل کیا جہاں ان کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے قوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ سقراط امان خود ہسپتال پہنچ گئے اور زخمی بچیوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات صادر کیں جبکہ واقعہ کی انکوائری کا بھی حکم صادر کر دیا

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں