اوکاڑہ،عمران خاںخودکو پارسا اور باقی سب کو گنگار تصور کرتے ہیں ،چودھری فیاض ظفر

منگل 24 جنوری 2017 21:46

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2017ء)ایم این اے ریاض الحق جج کے چیف کوارڈینیٹر چودھری فیاض ظفر نے کہا ہے کہ عمران خاںخودکو پارسا اور باقی سب کو گناہوں میں ڈوبا ہواتصور کرتے ہیں پارٹی فنڈ اور شوکت خانم میں ہونے والی کرپشن کوجواب دینے کے لئے تیار نہیں اند ر معافی مانگتے ہیں اورباہر آکر فلمی بڑھکیں لگاتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے عبدالوحید اور چودھری ظفر کی قیادت میں ملنے والے صحافیوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا چودھری فیاض ظفر نے کہاہے کہ عمران خان نے میڈیا کے سامنے یا جلسوں میں جو کچھ کہا ہے اس کا جائزہ لیا جائے تو بخوبی اندازہ ہوجاتا ہے کہ وہ خود کوپارسا تصور کرتے ہیں اور باقی ساری دنیا ان کے نزدیک گناہوں میں ڈوبی ہوئی ہے جب ان سے پارٹی فنڈ کا حساب مانگا جاتا ہے تو الیکشن کمیشن سے فرار ہوجاتے ہیں ان کو وطیرہ بن چکا ہے کہ وہ عدالتوں کے اندر معافی مانگتے ہیں اور عدالتوں کے باہر اس طرح بڑھکیں لگاتے ہیں جس سے فلمی اداکاروں کی یاد آجاتی ہے

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں