اوکاڑہ، حکومت کسانوں کے لئے مثالی خدمات انجام دے رہی ہے،میاں یاور زمان

کسانوں کو اکیلا چھوڑ دیاجاتا تو پاکستان بالخصوص پنجاب کا کسان تباہ ہوچکا ہوتا،صوبائی وزیر جنگلات

منگل 24 جنوری 2017 21:46

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2017ء) صوبائی وزیر جنگلات میاں یاور زمان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کسانوں کے لئے مثالی خدمات انجام دے رہی ہے اگر کسانوں کو عالمی منڈیوں کی مسابقت کے لئے اکیلا چھوڑ دیاجاتا تو پاکستان بالخصوص پنجاب کا کسان تباہ ہوچکاہوتا ان خیالات کااظہارا نہوں نے انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے صدر چودھری حبیب الحق،ایم پی اے میاں منیر، سلیم صادق، فاروق شیخ اور دیگر نے بھی خطاب کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چودھری حبیب الحق نے کہاہے کہ اوکاڑہ کی منڈی پاکستان کی سب سے بڑی منڈی ہے تو اس کے مسائل بھی اہم ہیںجس میں نئی غلہ منڈی میںدکانوں کی الاٹمنٹ سب سے اہم شامل ہے

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں