اورکزئی،برف باری کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ، تمام راستے بند ، اور گاڑیوں کو مشکلات کا سامنا ،

بدھ 18 جنوری 2017 21:38

ْاورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2017ء)،اورکزئی ایجنسی میں برف باری کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہو گیا ہے جس کے باعث تمام راستے بند ہو گئے ہیں اور مسافر گاڑیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے تمام کاروبار ٹھپ ہو کر ر ہ گیا ہے اورکزئی ایجنسی کے عوام شدید سردی کے باعث گھروں کے اندر محصور ہو کر رہ گئے ہیں اپر اورکزئی سب ڈویژن علی خیل ملاخیل کو واپس جانے والے قبائلیوں کو گھر نہ ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے اس موسم سرما میں طویل خشک سالی کے بعد ایک بار بھر برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیا برفباری سے تمام میدانی علاقوں اور پہاڑوں نے سفید چادر اڑ لے ہیں جبکہ ھنگو میں بھی بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے خراب سڑکوں کی وجہ سے پورا علاقہ کیچڑ اور تالاب کا منظرپیش کر رہا ہے جس کے باعث عوام کا شدید مشکلات کا سامنا ہے اور سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے ۔

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں