پنجاب بھر میں صحافیوں پر ہونے والے جھوٹے مقدمات اور پر تشدد واقعات کے خلاف لانگ مارچ

Mohammad Ali IPA محمد علی پیر 23 جنوری 2017 18:06

پاکپتن (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پر یس ایجنسی۔23 جنوری ۔2017ء ) پنجاب بھر میں صحافیوں پر ہونے والے جھوٹے مقدمات اور پر تشدد واقعات کے خلاف پاکستان میڈیا کونسل کے مرکزی صدر کی کال پر پاکپتن سے درجنوں گاڑیوں کا قافلہ لاہور روانہ پنجاب اسمبلی کا سامنے احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دیا جائے گا تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیا کونسل کے قائد مرکزی صدر مہر حمید انور کی کال پر پنجاب بھر میں صحافیوں پر ہونے والے جھوٹے مقدمات اور پر تشدد واقعات کے خلاف پی ایم سی کے سینئر نائب صدر پنجاب افتخار احمد بھٹی ، ضلعی صدرسمیع اللہ ،ارشاد احمد خان، رانا فاروق احمد، جنرل سیکرٹری محمد علی رحمانی، طاہر فرید ، رانا آفتاب احمد،نور خان ، عابد رشید بھٹی، ولی خان، نئیرجمیل بٹ، حسن رضا، ملک بشیر،سلمان منیر بھٹی،رانا جوا دمسعود، جمیل الرحمن،وارث شاہ ، غلام رسول ، پیر طارق چشتی، محمد شعبان درانی سمیت دیگر صحافیوں پر مشتمل درجنوں گاڑیوں کا قافلہ لاہور روانہ ہوگا اور مرکزی دھرنے اوراحتجاج میں شرکت کرے گا۔

۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں