پولیو سے پاک پنجاب وزیر اعلی پنجاب کا مشن ہے، ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 14 جنوری 2017 22:41

پاکپتن ۔14 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2017ء) پولیو سے پاک پنجاب وزیر اعلی پنجاب کا مشن ہے ،ننھے بچے ملک وقوم کا مستقبل ہیں ، انہیںپولیو سمیت دیگر بیماریوں سے محفوظ رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ، پولیو کے خاتمے کیلئے ہر فرد اپنافیصلہ کن کر دار ادا کرے ، پولیو کے خاتمے کیلئے تمام طبقات کے لوگ پولیو و یکسین کے قطرے پلانے والی ٹیموں سے تعاون کریں اور پانچ سال تک کی عمر کے بچے کو پولیو ویکسین کے قطرے لازمی پلوائیں، صحت مند معاشرے کی تکمیل کیلئے بچوں کاپولیو سے بچا ئو از حد ضروری ہے ، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر عرفان احمد سندھو نے انسداد پو لیو مہم کے سلسلہ میں رورل ہیلتھ سنٹر ملکہ ہانس میں بچو ں کو پولیو کے قطرے پلانے کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ، تقریب میں چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سراج الدین شاد ، ڈی او ہیلتھ ، سپرٹینڈنٹ ویکسینٹر محمد حنیف ،سمیت دیگت متعلقہ اداروں کے افسران بھی مو جو دتھے ، اس موقع پر چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سراج الدین شاد نے کہا کہ انسداد پولیو مہم16 جنوری سے 18جنوری تک جاری رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں