پاکتپن:نوجوان قتل کا مقدمہ ایس ایچ او تھانہ گگو اور اہلکاروں کیخلاف درج

بدھ 18 جنوری 2017 16:52

پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2017ء) پنجاب کی ضلع پاکپتن میں پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق نوجوان کے قتل کا مقدمہ ایس ایچ او تھانہ گگو، چوکی انچارج و دیگر اہلکاروں کے خلاف درج کر لیا گیا، اطلاعات کے مطابق1روز قبل صوبہ پنجاب کے ضلع پاکپتنن کے نواحی علاقے چک 167ای جی میں پولیس کی فائرنگ سے نوجوان کی موت واقع ہو گئی جس کے نتیجے میں شورغوغا مچنے پر مقامی لوگوں نے 3اہلکاروں کو پکڑ پولیس کے حوالے کیا، مقتول کی والدہ بشیراں بی بی کی درخواست پر پاکپتن کے عارف والا صدر تھانے میں بدھ کے روز مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمے میں ایس ایچ او تھانہ گگو محمد اکرم، چوکی انچارج اور انسپیکٹر سمیت 10سے زائد اہلکاروں کو نامزد کیا گیا ہے، بشیراں بی بی نے بتایا کہ 1روز قبل پولیس نے گھر پر چھاپہ مارکر سب کے ہاتھ کھڑا دیئے جبکہ انسپیکٹر اکرم نے بیٹے اللہ دتہ کے سر میں گولی مار دی جس کے باعث اس کی موت واقع ہوئی تاہم شور و غوغا مچنے پر مقامی لوگ جمع ہو گئے، جنہوں نے 3اہلکاروں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں