عوام کی فلاح و بہود کیلئے تمام و سائل بر وئے کار لا ئے جارہے ہیں،میاں نوید علی

جمعہ 20 جنوری 2017 20:43

پاکپتن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) مسلم لیگ (ن ) کی قیادت عوام کو ہر ممکن سہولیات مہیا کر نے کیلئے اپنافریضہ ادا کرتی رہے گی، وزیر اعلی پنجاب کے ویثر ن کے مطابق عوام کی فلاح و بہود کیلئے تمام و سائل بر وئے کار لا ئے جارہے ہیں اور اس سلسلہ میں اقلیتوں کو بھی مالی امداد فراہم کی جا رہی ہے، وزیر اعلی پنجاب اقلیتوں سے محبت اور خدمت کے فروغ پر یقین رکھتے ہیں اور انکے عظیم اقدامات کی بدولت یکساں سہولیات فراہم کرنے انقلابی نوعیت کے مثبت اقدام کیے جا رہے ہیں ، ان خیالات کا اظہار صوبائی پارلیمانی سیکرٹری بر ائے لیبر و ہیومن ریسورس (پنجاب ) میاں نوید علی نے ا قلیتوں میں مالی امد اد کے چیک تقسیم کرتے ہو ئے کیا ،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اشفاق الر حمن ، تحصیل میونسپل کمیٹی کے چیرمین چوہدری مظفر اقبال ایڈوکیٹ سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی مو جو دتھے ، صوبائی پارلیمانی سیکر ٹری بر ائے لیبر وہیومن ریسورس (پنجاب) نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل ،سہولیات کی فراہمی اور ضلع کی ہمہ جہت ترقی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس سلسلہ میں سنجیدہ نوعیت کے اقدامات کیے جا رہے ۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں