قدرتی آفات سے بچائو کیلئے جدید ٹیکنالو جی سے فائدہ اٹھایا جائے ، ڈپٹی کمشنر

جمعرات 16 فروری 2017 23:36

پاکپتن۔16 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2017ء)قدرتی آفات سے بچائو کیلئے جدید ٹیکنالو جی سے فائدہ اٹھایا جائے اور ممکنہ سیلاب اور مون سون کے سلسلہ میں عوام کومحفوظ رکھنے کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں ، تمام اداروں کے افسران باہمی رابطہ کے میکانزم کو مضبو ط بنائیں اور عوام کو سیلاب ، مون سون سے بچانے کیلئے نیک نیتی سے سنجیدہ نوعیت کے اقدا م کریں ، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر عرفان احمد سندھو نے ممکنہ سیلاب اور مون سون کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کیا، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عارف عمر عزیز ، اسسٹنٹ کمشنر اشفاق الر حمن ،اسسٹنٹ کمشنر عارفوا لا عد نان آفریدی ، ڈی ایس پی شاہدہ نورین ، ایس این اے فیاض مسعود، ڈی آئی او سید سلمان حسین ، ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر امان اللہ ، ریسکو1122 کے حکام ،ڈی ایل او ڈاکٹر لبنیٰ جبار، ڈی او زراعت چوہدری محمد اسلم ،تحصیلدار بختیار ڈھکوتحصیل میونسپل کمیٹی پاکپتن و عارفوالا کے افسران سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی ، ڈپٹی کمشنر عرفان احمد سندھو نے کہا کہ موسمی تغیرات ،ناگہانی قدرتی آفات سمیت انسانوں کی بنائی ہوئی مختلف ایجادات کے باعث مضر اثرات جیسے عوامل کا ہر لمحہ سامنا کرنا پڑتا ہے ان عوامل سے بچائو اور نمٹنے کیلئے ہرممکن اقدامات کرنا ہمارا اولین فریضہ ہے پاکستان میں گزشتہ سالوں میں ہونیوالی موسمی تبدیلیوں کے باعث سیلاب ،زلزلوں و دیگر آفات جیسی آفات کا سامنا رہا ہے جس کیلئے حکومت موثر حکمت عملی کے تحت اقدامات کررہی ہے جس کے حوصلہ افزا ء نتائج سامنے آئے ہیں۔

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں