پنجگور، پولیس کی کاروا ئی چوری میں مصروف عمل گینگ کے گھر پر چھاپہ ،تین گاڑیاں برآمد

بدھ 11 جنوری 2017 21:53

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2017ء) بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پولیس کی بڑی کاروا ئی چوری میں مصروف عمل گینگ کے گھر پر چھاپہ حبیب بینک کے آفیشنل منیجر محمد شعیب بلوچ ،مراد جان ،عبدالروف نامی شخص کے گاڑی سمیت تین گاڑیاں برآمد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ،تفصیلا ت کے مطابق ڈی ایس پی اللہ بخش کی سربراہی میں پولیس نے پنجگور کے نواعی علاقے کلی خدابادان میں مجاہد سلیم نامی شخص کے گھر پے چھاپہ مار کر تین گاڑیاں برآمد کرلی جن میں آج صبح چوری ہونے والا حبیب بینک کے آفیشنل منیجر محمد شعیب سمیت پرانے چوری شدہ مسافر بس ٹرانسپورٹر کے دو الٹو گاڑی بھی شامل تھے ، اور ملزمان دیوار پلانگ کرکے فرار ہوئے، اس موقع پر ڈی ایس پی اللہ بخش نے پریس بریفگ دیتے ہوئے کہاہے کہ ہم نے صبح کے وقت کلی خدابادان میں مجاہد سلیم نامی شخص کے گھر پر چھاپہ مارا جہان ہمیں خفیہ اطلاع ملی تھے کہ مطلوبہ شخص اپنے گینگ کے دوسرے ساتھیوں کے ساتھ گھر پے موجود ہیں جن میں روف، قیوم ،وارث سلیم، اسد موجود ہیں تو ہم نے رٹ کردی جس سے وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوئے لیکن انہیں جلد قانون کے گرفت میں لائین گے انہوں نے مختلف مقامات پے گاڑیاںاور موٹرسائیکل چوری کی اور اسی چوری شدہ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سے دیگر چوری کی واداتوں میں استعمال کرتے تھے جن کی نشاندی علاقہ لوگوں نے بھی کی تھی لیکن قانون اپنی کاروائی بھر پور انداز میں کرئیگی ان جیسے چوروں کو انکے آخری کمین گاہوں سے ڈھونڈ کر گرفتار کرلیں گے عوام کی جان مال کی تحفظ کیلئے کسی قسم کا سمجھو تہ نہیں کریں گے عوام کو ہر صورت امن و امان دینے کی کوشش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں