پنجگور اور تربت سے 2 افراد کی لاشیں برآمد

جمعرات 12 جنوری 2017 22:12

ْپنجگور/ تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2017ء) پنجگور اور تربت سے 2 افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئیں ۔ اطلاعات کے مطابق پنجگور کے علاقے گوارگوہ سے بہرام نامی شخص کی نعش ملی جو 31 دسمبر کو لاپتہ ہوا تھا جس کی نعش کو ضابطے کی کاروائی کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ تربت کے علاقے مند سے فیرل اظہر کی لاش برآمد کرلی گئی جسے گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا ، ذرائع کے مطابق مقتول کئی دنوں سے لاپتہ تھا ۔

(جاری ہے)

نعشوں کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں کاروائی کی جارہی ہے ۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں