پنجگور ایف سی ،حساس ادارے کی سوراپ میں کارروائی ،بھاری مقدار میں اسلحہ اور ایمونیشن برآمد

ہفتہ 14 جنوری 2017 19:57

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2017ء) پنجگور ایف سی اور حساس ادارے کی سوراپ کے علاقے میں کارروائی بھاری مقدار میں اسلحہ اور ایمونیشن برآمد تفصیلات کے مطابق ایف سی اور حساس ادارے نے خفیہ اطلاع پر پنجگور کے علاقے سوراپ سیاہاں میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کرلیا ہے جن میں ایک عدد آرپی جی سیون 4عدد کلاشنکوف چار عدد میگزین کلاشنکوف کے 69راونڈز ایک عدد ایل ایم جی 52راونڈز اور 4عدد راکٹ کے گولے شامل ہیں ایف سی زرائع کے مطابق کارروائی کالعدم تنظیم کے ٹھکانے پر کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں