ْپنجگور، حکومت نے 35کروڑ روپے کے فنڈز واٹر سپلائی منصوبے کے لئے دے دیئے ہیں،رہنما (ن)لیگ

منگل 17 جنوری 2017 22:22

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء)پاکستان مسلم لیگ(ن)پنجگور کے سینررہنما ذاکر شاہ ،اکرام شاہ ،یحییٰ ایوب، بشارت کرم نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ضلعی صدر آغا شاہ حسین ،جنرل سیکرٹری اشرف ساگر کی محنتوں او ر عوامی دوستی کی جدوجہد سے پاکستان مسلم لیگ نون کی خطیر رقم 35کروڑ روپے کے واٹر سپلائی کو نلکے سے منسلک کرنے کے مد میں ملے ہیں اور انشاء اللہ جلد انکا کام شروع کیا جائے گا جس سے پورے چتکان کے غریب عوام کے گھر گھر کو صاف پانی کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے گا جس سے انکے دیرنیہ مشکل حل ہوگی چونکہ چتکان پنجگور کا سٹی اور دل کہا جاتا ہے جس کی آباد پنجگور کے دیگر کونسل سے زیادہ ہے اور مرکزی بازار بھی چتکان سے جوڑا ہے اور اس عوامی اجتماعی اسکمیں کی تکمیل سے پورا چتکان بازار سمیت پانی سے ہونے والے درپیش مسلے سے ہمیشہ اسودا رہیں گے ،انہوںنے کہاہے کہ مسلم لیگ کی پالیسی سیاست سے ہٹ کر عوامی اجتماعی مفادات کو خاطر میں لایا ہے جس سے ہمارے مستقبل اور معاشرے کی بہتری ہے اور مسلم لیگ نون اپنے کئے وعدوں سے زیادہ عمل پیر ہے جو وعدہ مسلم لیگ کے قائدین نے کئے تھے ان سے زیادہ انہوں نے عوامی اجتماعی امور پر دلچسپی دی ہے اور آنے والے وقت میں مذید ایسے عوامی اجتماعی اسکیم و منصوبے بنائیںگے۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں