پنجگور, نامعلوم مسلح افراد کی فائزنگ سے ایک شخص شدید زخمی

ہفتہ 21 جنوری 2017 21:17

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء) بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائزنگ کرکے ملا علی جان نامی شخص کو شدید زخمی کردیا ،تفصیلا ت کے مطابق پنجگور کے نواعی علاقہ بونستان میں ملا علی جان ولد نظر محمد اپنے گھر میں بیٹھے تھے کہ مسلح افراد نے گھر میں گھس کران پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد دینے کیلئے سول اسپتال منتقل کردیاگیا جن کاحالت خطرے سے باہر ہے گولی ٹانگ کو لگ کر آرپار ہوئی ہے،واقع گھریلو معاملہ بتایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں