پنجگور ،سیکورٹی فورسزپر حملے کے نتیجے میں 7اہلکارزخمی

پیر 23 جنوری 2017 23:08

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2017ء) پنجگور گچک میں نا معلوم افراد کی سیکورٹی فورسزکے قافلے پر حملہ 7اہلکار زخمی تفصیلات کے مطابق پجگور سے ایک سو کلومیٹر دور گچک کے مقام پر سیکورٹی فورسز کے قافلے پر نا معلوم افراد نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں سات اہلکار حوالدار ریاض نائیک مرتضی نوید سر محمد فہد محمد علی اور محمد اسلم زخمی ہوگئے جہنیں بعد ازاں ایف سی ہسپتال منتقل کردیا گیا واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا ۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں