پتوکی، قتل کا جر م ثابت ہو نے پر قاتل کو سزائے موت اور جر مانہ کی سزا

بدھ 21 دسمبر 2016 20:06

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 دسمبر2016ء) قتل کا جر م ثابت ہو نے پر عدالت نے قاتل کو سزائے موت اور جر مانہ کی سزا سنادی۔مقتول اور قاتل دوست تھے ۔معمو لی لڑ ائی پر قاتل نے فائر مار کر قتل کیا تھا ۔قاتل کو قصور جیل منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چار سال قبل نو احی علاقے لبانہ چک 37کے رہائشی عمر ان علی کی معمولی بات پر لڑ ائی اپنے دوست محمد یسین سے ہو ئے جس پر یسین نے گھر میں گھس کر عمران کو گر دن میں فائر مار ا جس سے عمران موقع پر ہی جان بحق ہو گیا تھا پو لیس تھانہ صدر نے مقتول کے والدو محنت کش باغ علی کی مد عیت مقد مہ درج کر کے تفتیش کی گزشتہ روز ایڈ یشنل سیشن جج شو کت کمال ڈار نے مقد مہ قتل کی شہادتیں اور وکلاء دلائل سننے کے بعد اپنا فیصلہ سناتے ہو ئے جر م ثابت ہو نے پر قاتل یسین کو سزائے موت کا حکم سناتے ہو ئے پانچ لاکھ جر مانہ بھی کیا پو لیس نے فیصلہ کے بعد قاتل کو سخت سیکو ر ٹی میں قصور جیل منتقل کر دیا

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں