ایل آر ایچ ہسپتال کے تمام وارڈز میں فارماسٹس تعینات کرنے کا فیصلہ

پیر 23 جنوری 2017 13:23

ایل آر ایچ ہسپتال کے تمام وارڈز میں فارماسٹس تعینات کرنے کا فیصلہ
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء)لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں 25فارماسٹ بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا‘ فارمیسی منیجر شوکت صحاد بنگش کے مطابق ہسپتال میں 25فارماسٹ عہدوں کی منظوری دی گئی ہے جس کیلئے 800فارماسٹس نے درخواستیں دی ہیں ‘ اس کے علاوہ ہسپتال کے تمام وارڈز کیلئے مزید فارماسٹ بھرتی کیے جائیں گے‘ انہوں نے بتایاکہ فارمیسی میں داخل مریض کی فائل کا جائزہ لینے کے بعد ہی ادویات فراہم کی جائیگی تاکہ اس بات کا تعین ہوسکے کہ مریض کوڈاکٹر کی تجویزکردہ ادویات دینا ضروری ہے یا نہیں‘ انہوں نے بتایاکہ ملک بھرمیں فارماسٹ کی کمی کا مسئلہ ہے لہٰذا ہسپتال کے بورڈ آف گورنرز نے فارماسٹ کو تربیت دینے کیلئے سپیشل ٹریننگ ریذیڈنسی پروگرام شروع کرنے کی بھی منظوری دی ہے جس کیلئے فزیبیلیٹی پر کام جاری ہے‘ ا قدام سے صوبے میں بہتر فارماسسٹ پیدا ہوسکیں گے جس سے فارمیسی انڈسٹری کو فائدہ پہنچے گا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں