پشاورمیں گرانفروشوں کے خلاف کارروائی‘ 66گرفتار

منگل 21 فروری 2017 12:11

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء)ضلعی انتظامیہ نے متنی‘بڈھ بیر‘ حیات آباد‘ یونیورسٹی روڈ اور اندرون شہر میں گرانفروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 66افراد کوگرفتار کرلیا‘ قائم مقام ڈپٹی کمشنر شاہد محمود کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز عبدالنبی ‘ بشیر احمد اورشاہ زیب نے متنی ‘بڈھ بیراور یونیورسٹی ٹائون ‘حیات آباد اور تہکال میں مختلف ریسٹورنٹ اور دیگر دکانوں کی چیکنگ کرتے ہوئے ناقص صفائی اور گرانفروشی اور سرکاری نرخ نامے اویزاں نہ کرنے پر 66افراد کو گرفتار کرلیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں