اسلامیہ کالج میں پوسٹ گریجویٹ داخلہ ٹیسٹ 28اور29جنوری کوہوںگے

جمعرات 19 جنوری 2017 16:11

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء)اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں ایم فل اورپی ایچ ڈی کے داخلوں کے لئے ٹیسٹ 28اور29جنوری ہفتہ اوراتوار کوہوگا۔

(جاری ہے)

28جنوری کوفیکلٹی آف لائف اینڈ کیمیکل سائنسز میں داخلے کے لئے صبح 10بجے سے دوپہر 12بجے تک جبکہ 29جنوری کو فیکلٹی آف فزیکل اینڈ نومیریکل سائنسز میں داخلوں کے لئے ٹیسٹ صبح 10بجے سے دوپہر 12بجے تک ہوگا،دونوں ٹیسٹ تکبیرہال میں ہوںگے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں