سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے مہمند میں عسکریت پسندوں کے حملے کو ناکام بنادیا

جمعرات 5 نومبر 2015 11:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 نومبر۔2015ء ) سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے پاکستان کے سرحدی قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی کی تحصیل مہمند میں عسکریت پسندوں کے حملے کو ناکام بنادیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو میڈیا رپورٹس کے مطابق بھاری ہتھیاروں سے لیس متعدد عسکریت پسندوں نے افغانستان کے صوبے کنڑ سے پاکستانی سرحدی علاقے میں قائم چیک پوسٹ پر حملہ کیا جسے پسپا کردیا گیا۔عسکریت پسندوں کی جانب سے چیک پوسٹ پر متعدد مارٹر گولے فائر کیے گئے تاہم چیک پوسٹ پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی جس سے عسکریت پسند پسپا ہوگئے۔بعد ازاں سیکیورٹی فورسز اور مقامی امن کمیٹی کے سے تعلق رکھنے والے افراد نے حملہ آوروں کا تعاقب کیا تاہم وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں