گورنرخیبرپختونخوا کا خیبرپختونخوا اور فاٹاکے شناختی کارڈزکی بندش کانوٹس

وفاقی وزارت داخلہ سے رابطہ کرلیا ،شناختی کارڈ کے جائز شکایات کے ازالہ کیلئے زور

ہفتہ 21 جنوری 2017 00:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء) گورنرخیبرپختونخواانجینئراقبال ظفرجھگڑا نے خیبرپختونخوا اور فاٹاکے شناختی کارڈزکی بندش کانوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزارت داخلہ سے رابطہ کیا ہے اور شناختی کارڈز کے حوالے سے جائز شکایات کے ازالہ پرزوردیاہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزارت داخلہ کے ساتھ اعلی سطحی رابطے میں فیصلہ کیاگیا ہے کہ جائز شکایات کے حل کیلئے ہر پندرہ دن بعد جائزہ لیاجائیگا۔ گورنرنے کہاکہ خیبرپختونخوااور فاٹا کے عوام محب وطن اوروفادارپاکستانی ہیں اور کسی بھی پاکستانی کو قومی شناختی کارڈ کے اجراء میں رکاوٹ ناقابل برداشت ہے۔ گورنرنے نادرا حکام کوبھی ہدایت کی ہے کہ جعلی شناختی کارڈزکی آڑ میں پاکستانی شہریوں کو بے جازحمت نہ دی جائی

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں