بزدلانہ کارروائیا ں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں‘آخری دہشتگرد کے خاتمے تک دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری رہے گی

گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کی پارا چنار دھماکے کی شدید مذمت

ہفتہ 21 جنوری 2017 11:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء)گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے پارا چنار دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے پارا چنار میں ہونے و الے دھماکے کی پر ذور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے بزدلانہ کارروائیا ں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔ گورنر خیبر پختونخوا نے شہید افراد کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں