آپس کے اختلافات بھلاکر امن اور چین کی زندگی گزاریں ‘ حافظ حشمت

منگل 21 فروری 2017 12:11

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) چغر مٹی پشاور میں دیرینہ دشمنی جرگہ کی کوششوں سے دوستی میں بدل گئی اس حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیاگیا ‘ جرگہ ممبران میں مولانا مقصود ‘ سابق صوبائی وزیر ونائب امیر حافظ حشمت ‘ فریاد علی خان‘ شاہ جہان‘ ملک نیاز اور نسیم خان اوردیگر بھی شامل تھے‘ جرگہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر حافظ حشمت نے کہاکہ امن وامان ایک نعمت ہے ‘ الله تعالیٰ نے اسلام کی برکت سے مدینہ اور مکہ میں دشمنیاں ختم کرکے امن کا نظام قائم کیا‘انہوں نے کہاکہ آپس کی دشمنیاں بھلاکر امن اور چین کی زندگی گزاریں ‘ انہوں نے کہاکہ اپنے بچوں کے ہاتھوں میں کلاشنکوف کے بجائے کتاب اور قلم دیں‘ تعلیم اور کتاب سے ناطہ جوڑنے سے امن قائم ہوسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں