بھارت اور چین نے ہمالیہ کے متنازع سرحدی علاقے سے اپنے فوجی پیچھے ہٹانا شروع کردیے

پیر 6 مئی 2013 15:29

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 6مئی 2013ء) بھارت اور چین نے ہمالیہ کے متنازع سرحدی علاقے سے اپنے فوجی پیچھے ہٹانا شروع کردیے ہیں، جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان تناوٴمیں کمی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت اور چین نے ہمالیہ کے متنازع سرحدی علاقے سے اپنے فوجی پیچھے ہٹانا شروع کردیے ہیں، جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان تناوٴمیں کمی ہوئی ہے۔ ایک بھارتی اہلکار کے مطابق فوجیں دونوں ملکوں کے سرحدی کمانڈوروں کے درمیان ہونے والے ایک معاہدے کے تحت ہٹائی جارہی ہیں۔واضح رہے کہ چین اور بھارت میں50سال سے سرحدی تنازع ہے اور گزشتہ ہفتوں سے دونوں ملکوں کی فوج یہاں آمنے سامنے تھیں۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں