ایس ڈی پی آئی کے زیر اہتمام بجٹ سازی بارے ورکشاپ

پیر 16 جنوری 2017 13:05

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) یو ایس ایڈ کے ذیلی ادارے سمال گرانٹس اینڈ ایمبیسڈر فنڈ اور غیر سرکاری تنظیم ایس ڈی پی آئی کے زیر اہتمام پشاور کے سرکاری و نیم سرکاری، سول سوسائٹی اور عوامی حلقوں کو ضلع سطح پر بجٹ بنانے کے طریقہ کار اور اسی عمل کے تمام مراحل سے آگاہی فراہم کرنے کے لئے مقامی ہوٹل میں ایس ڈی پی آئی کے پراجیکٹ کوارڈینیٹر سید حسن مرتضی، سینئر کنسلٹ نوید علی خان اور ٹرینر وسیم خان کے زیر نگرانی پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

تربیتی ورکشاپ کا مقصد یہ ہے کہ ضلع سطح پر بنائے جانے والے بجٹ کے عمل ہی عوامی شمولیت اور رائے کو شامل کیا جائے ۔ ضلع کی سطح پر منتخب نمائندوں اور عوام کے ذریعے حکومتوں پر پریشر ڈالا جائے کہ ضلع کی سطح پر افسران کی خالی آسامیوں کو پر کرکے بروقت بجٹ کال لیٹر جاری کئے جائیں۔

(جاری ہے)

بجٹ بنانے کے عمل میں شفافیت کی کمی کو دور کرکے عوام دوست بجٹ بنائے جائیں اس کے علاوہ محکموں کو ملنے والے بجٹ سے خارج شدہ رقم یا استعمال شدہ رقم کو چیک کرنے کے لئے شرکاء کو سیپ نامی سافٹ وئیر کا تعارف کروایا گیا جس کے تحت کوئی بھی شخص جو اس سافٹ ویئر کے بارے میں جانکاری رکھتا ہے وہ ضلع صوبائی یا وفاقی سطح کے کسی بھی محکمے کا بجٹ اور اخراجات چیک کرنے کی صلاحیت رکھ سکے گا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں